Estb. 1882

University of the Punjab

News Archives

News Updates

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے اجلاس میں ڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ کی شرکت

یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس کے اجلاس میں ڈائریکٹرادارہئ تالیف وترجمہ کی شرکت


یورپین ایسوسی ایشن آف پاکستانی جرنلسٹس جنیوا کی دعوت پر ڈائریکٹرادارۂ تالیف وترجمہ ڈاکٹرزاہدمنیرعامرنے ایسوسی ایشن کے خصوصی اجلاس میں آن لائن شرکت کی۔یہ اجلاس سوئٹزرلینڈ کے دارالحکومت جنیوامیں ۴۲/اگست ۴۲۰۲ء کو منعقدہوا۔اجلاس میں یورپ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کے نمائندوں نے شرکت کی۔اس سے پہلے یورپ میں مقیم پاکستانی صحافیوں کی تربیتی ورک شاپ سے خطاب کے لیے ڈاکٹرزاہدمنیرعامر کو خصوصی طور پر یونان مدعوکیاگیاتھا جہاں انھوں نے ایتھنز میں منعقدہونے والی اس ورک شاپ سے خطاب کیاتھا۔جنیوامیں ہونے والے اس اجلاس میں ڈاکٹرزاہدمنیرعامرکو ایسوسی ایشن کا رکن بننے کی دعوت بھی دی گئی۔